• news

وفاقی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ‘ 12 سیکرٹریوں کے تقرر‘ تبادلے‘ اطلاعات کا چارج عمران گردیزی کو دیدیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + ایجنسیاں + نوائے وقت رپورٹ) وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے گریڈ 22 کے افسروں کی ترقیوں، اعلیٰ سطح پر تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، 12 سیکرٹریوں کے تقرر تبادلے کئے گئے، ڈی جی ریڈیو پاکستان سید عمران گردیزی کو ترقی دے کر وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات، شعیب صدیقی کو وزارت داخلہ میں سپیشل سیکرٹری، ڈاکٹر شجاعت کو وزارت خزانہ میں خصوصی سیکرٹری اور عبدالجبارکو قومی اسمبلی میں سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حسن اقبال کو سیکرٹری کیڈ، ہمایوں خان کو سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے، ابو عاکف سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی، عابد جاوید سیکرٹری غذائی تحفظ، خالد مسعود سیکرٹری مواصلات ، پیر بخش جمالی سیکرٹری وفاقی محتسب اور اعجاز علی خان سیکرٹری اینٹی نارکوٹکس تعینات کئے گئے ہیں۔ محسن اےس حقانی کو گرےڈ بائےس مےں پروموٹ کر کے سےکرٹری ہسٹری اےنڈ ہےرےٹےج ڈوےژن، عامر حسن اےم ڈی پپرا، زاہد سعےد سےنئر ممبر بورڈ آف رےونےو پنجاب، نصرت اقبال جمشےد کو چےف اےگزےکٹو آفےسر نےشنل انڈسٹرےل پارک ڈوےلپمنٹ، عبدالمالک کو پروموٹ کر کے ممبر انچارج وفاقی محتسب سےکرٹرےٹ کراچی تعےنات کر دےا گےا ہے، رجسٹرار سپرےم کورٹ ارباب محمد عارف کو گرےڈ بائےس مےں پروموٹ کر دےا گےا وہ بدستور خدمات سر انجام دےتے رہےںگے سےکرٹری کےڈ خالد حنےف کو اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہداےت کی گئی ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے مختلف سروسز اور گروپس سے تعلق رکھنے والے سول سروس کے 35 افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دی، فارن سروس آف پاکستان کے اعلیٰ گریڈ میں ترقی پانے والے 4 افسروں میں محمد نعیم، سید ابن عباس ، نغمانہ ہاشمی اور سید ابرار حسین (خیبر پی کے) پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے دو افسرجاوید جہانگیر اور شگفتہ خانم (پنجاب) شامل ہیں۔ وزیراعظم نے انفارمیشن گروپ کے ایس ایم عمران گردیزی اور ان لینڈ ریونیو سروس کی رعنا سیرت اور رخسانہ یاسمین (پنجاب)، پاکستان کسٹمز سروس کے نثار محمد خان (خیبر پی کے) روزی خان بخاری (فاٹا) کو پولیس سروس کے 4 افسروں شیخ نسیم الزمان (سندھ اربن)، شوکت حیات ، احسان غنی اور محمد اقبال (خیبر پی کے) کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دی گئی۔کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے نصرت اقبال جمشید (سندھ اربن) سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 22 میں ترقی پانے والے 4 افسروں میں عبدالجبار علی (پنجاب)، عبدالمالک غوری (سندھ اربن)، عامر حسن ،ڈاکٹر ندیم شفیق ملک (پنجاب) شامل ہیں۔ وزیراعظم نے ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن 15 افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دی ان میں سید ابو احمد عاکف (سندھ اربن)، کیپٹن (ر) طارق مسعود ، شجاعت علی (پنجاب)، محمد ہمایوں (خیبر پی کے)، پیر بخش خان جمالی (بلوچستان)، شاہد محمود، خالد مسعود چودھری، محمد عابد جاوید (پنجاب)، محسن ایس حقانی (سندھ اربن)، اعجاز علی خان (سندھ دیہی)، محمد صدیق میمن (سندھ رورل)، شعیب احمد صدیقی (سندھ اربن)، زاہد سعید (پنجاب)، ارباب محمد عارف (خیبر پی کے) اور حسن اقبال (پنجاب) شامل ہیں۔ بیان کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری صبا محسن کے پاس ڈی جی پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کا اضافی چارج ہو گا، قبل ازیں گریڈ بائیس میں ترقی پانےوالے ان افسروں نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عوام کی بروقت اور درست فیصلوں کے ذریعے اپنی فلاح و بہبود کے کاموں کےلئے سرکاری حکام سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ ہمارا مقصد قانون کی پاسداری اور عوام کی خدمت ہونا چاہئے اس مقصد کیلئے ہمیں ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نے گریڈ 22 میں ترقی پانے والے افسروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان افسروں کو ترقی دینے کا فیصلہ میرٹ اور شفافیت پر مبنی ہے۔ امید ہے افسر دیانتداری اور شفافیت کو اپنا شعار بنائیں گے‘ افسر بغیر کسی خوف اور دبا¶ کے میرٹ پر فیصلے کریں گے۔ آئی این پی کے مطابق وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کے عہدے پر ترقی پانے والے 22 گریڈ کے افسر سید عمران گردیزی اطلاعات سمیت مختلف شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، میڈیا اور حکومت کے درمیان بہتر تعلقات میں ان کا اہم کردار ہے، انہیں اے پی این ایس کی طرف سے2003 میں بہترین میڈیا منیجر کا ایوارڈ دیا گیا، سید عمران گردیزی امریکہ ، برطانیہ میں پاکستانی مشنوں میں پریس منسٹر ، پی آئی اے میں جی ایم ، اور پی آئی ڈی میں پی آئی او کے عہدے پر اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔
نواز شریف / بیورو کریسی

ای پیپر-دی نیشن