• news

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 30.11 ڈالر بیرل ہو گئی

لندن (اے ایف پی) امریکی تیل کے ذخائر میں اضافے اور سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کمی کی تجویز رد کئے جانے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ امریکی بنچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تیل کی قیمت 66 سینٹ کم ہوکر 30.11 ڈالر بیرل پر آگئی۔ برینٹ نارتھ سی کروڈ 46 سینٹ سستا ہوکر 33.82 ڈالر بیرل پر آگیا۔

ای پیپر-دی نیشن