اوگرا کی پٹرول‘ ڈیزل‘ مٹی کا تیل سستا کرنے کی سفارش‘ وزارت پٹرولیم نے مسترد کردی
اسلام آباد (آئی این پی) وزارت پٹرولیم نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز مسترد کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری کے مطابق قیمتوں میں 5 روپے 45 پیسے تک کمی کی تجویز دی گئی تھی۔ اوگرا نے لائٹ ڈیزل 5 روپے 10 پیسے فی لٹر اور ہائی آکٹین 5 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی تجویز دی۔ اوگرا نے ریکارڈ ٹیکس وصولیوں کے باوجود جنوری میں طے ہونے والے سودوں کے باعث مٹی کا تیل 4 روپے 72 پیسے فی لٹر جبکہ پٹرول 4 روپے 61 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی تھی۔