اداکار حبیب کی حالت بدستور تشویشناک
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکار جو گزشتہ ایک ہفتے سے مقامی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ ان کے بیٹے فہد حبیب نے بتایا ہے کہ ان کا سی ٹی سکین مکمل ہو گیا ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کے حرام مغز کے ساتھ خون کی نالی میں کلاٹ موجود ہے جس کا آپریشن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے قارئین نوائے وقت سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔