• news

لاہور میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی

لاہور (آن لائن) لاہور میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ پابندی ڈی سی او کیپٹن (ر) محمد عثمان نے عائد کی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق ہر قسم کے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر ہوگا جو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ہدایات کی روشنی میں عائد کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن