پٹھانکوٹ حملہ کی ایف آئی آر درج کرنے پر اپوزیشن رہنماؤں کا احتجاج
اسلام آباد (این این آئی) اپوزیشن کے سیاسی رہنماؤں نے پٹھانکوٹ ایئر بیس حملے کی ایف آئی آر پاکستان میں درج کرنے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ایف آئی آر کا اندراج خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔ جمشید دستی نے کہاکہ پاکستان میں ایف آئی آر کا اندراج خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔ میاں عتیق شیخ کے مطابق واردات دوسرے ملک میں ہوئی، مقدمہ پاکستان میں درج ہونا مناسب نہیں۔ اعجازالحق نے کہا کہ دونوں ملکوں کے حالات بہتر بنانے کیلئے کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہو گا، ایف آئی آر کاٹنے سے حالات بہتر نہیں ہونگے۔ جہانگیر خان ترین نے کہاکہ بھارت کے دباؤ میں آ کر ایسا اقدام نہیں کرنا چاہئے تھا، اگر کسی کیخلاف شواہد ہیں تو سامنے لائے جائیں۔