بھارتی ریاست گجرات میں پنچایت نے کنواری لڑکیوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست گجرات میں پنچائت نے کنواری لڑکیوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پنچایت کے سرپنچ نے اعلان کیا ہے جو بھی لڑکی پابندی کی خلاف ورزی کرے گی اس پر 2100 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور خلاف ورزی کی خبر دینے والے کو 200 روپے انعام ملے گا۔ سرپنج دیوشی وانکر نے کہا لڑکیوں کو موبائل فون کی کیا ضرورت؟ انٹرنیٹ متوسط طبقے پر مبنی ہماری برادری کے وقت اور پیسے کا ضیاع ہے تاہم پنچائت کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر کوئی رشتہ دار کسی لڑکی سے بات کرنا چاہے تو اس موقع پر وہ والدین کا فون استعمال کر سکتی ہے۔