قصور: چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو بھٹہ مالکان منشیوں سمیت گرفتار
قصور (نمائندہ نوا ئے وقت) چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھٹہ مالکان اور دو منشی گرفتار کر لئے گئے، اسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی صدر سرکل کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔ ڈی ایس پی صدر کو اطلاع ملی کہ لکھنیکے کے قریب اعوان برکس کمپنی پر چائلڈر لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی ہو رہی ہے جس پر چھاپہ مارا گیا تو بچہ موقع پر موجود نہ تھا تاہم 10سالہ بچے عبداللہ کے والد نواز نے بتایاکہ میں اپنے بچے کو سکول داخل نہیں کروا سکا جس پر بھٹہ مالک رمضان اور منشی منیر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ اسٹنٹ کمشنر نے وڈانہ کے قریب پنجاب برکس پر چھاپہ مارا تو وہاں 13سالہ فیصل مسیح سے کام لیا جا رہا تھا۔ چھاپہ پر بھٹہ مالک اور منشی موقع سے فرار ہو گئے تاہم بعدازاں پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔