کراچی: 2 برسوں میں گرین، اورنج اور ییلو لائن بسیں شروع کرنے کا اعلان
کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی میں آئندہ دو سالوں کے دوران گرین، اورنج اور ییلو لائن بس منصوبوں کا آغاز کردیا جائے گا۔ قائد آباد، سرجانی ٹائون سے لیکر نمائش اور دیگر علاقوں تک پھیل جائے گا۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے 2017تک اورنج، یلو اور گرین لائن پر کام مکمل کرلیا جائے گا۔ کراچی میں تیز رفتار بسوں کے لئے بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ہوچکا ہے۔ وفاق نے گرین لائن اور سندھ حکومت نے اورنج لائن پر عملی طور پر آغاز کر دیا ہے، کراچی کے شہری طویل عرصے بعد ٹرانسپورٹ کے شعبے میں عملی کام کے منتظر ہیں۔ وفاق کی جانب سے کراچی پیکج کے تحت بننے والی 17.8کلومیٹر طویل گرین لائن 16 ارب روپے کی لاگت سے سرجانی سے شروع ہوگی۔ اس روٹ پرگرین لائن بس 22 مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے گرومندر اور جامعہ کلاتھ تک پہنچے گی۔ گرین لائن منصوبہ کی تکمیل 27جنوری 2017مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے 4.7 کلومیٹر طویل اورنج لائن بنائی جائے گی۔