• news

پاکستان سپر لیگ: سمیع کی تباہ کن بائولنگ، یونائیٹڈ نے کنگز کو ہرا کر فائنل دوڑ سے باہر کر دیا

دبئی(نمائندہ سپورٹس)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے کوالیفائنگ فائنل میں اسلام یونائٹیڈ نے کراچی کو شکست دے کر تیسرے کوالیفائنگ میں جگہ بنالی۔ دوسرے پلے آف میں محمد سمیع کی شاندار باؤلنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی ٹیم کو 111 رنز محدود رکھا۔دبئی میں ایونٹ کے دوسرے پلے آف میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اننگز کے شروع سے کراچی کی ٹیم مشکلات سے دوچار رہیاور وقفے وقفے وکٹیں گنواتی رہی۔کپتان روی بوپارہ کے سواکوئی بھی کھلاڑی اسلام آباد کے باؤلرز خصوصامحمد سمیع کی تباہ کن باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکا۔بوپارہ 37 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ لینڈل سمنز 19 جبکہ ریان ٹین ڈوئچے نے 16 رنز بنائے۔محمد سمیع نے 8رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ آندرے رسلنے دو وکٹیں اپنے نام کیں‘سات کھلاڑی ڈبل فگرمیں بھی داخل نہ ہوسکے۔کراچی کی مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 111 رنز بنا سکی اور اسلام آباد کو فتح کیلئے 112 رنز کاہدف دیا۔اسلام آباد یونائٹیڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور 18کے مجموعی سکور پر شرجیل خان صرف 9رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد ڈیوین سمتھ اور بریڈ ہیڈن نے ٹیم کو سنبھالا اور جیت سے ہمکنار کردیا ۔ کنگز کو کوئی بائولر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔ سمتھ نے 48گیندوں پر 50 ناقابل شکست رنز بنائے ۔ جن میں1چھکے اور7چوکے شامل تھے ۔ بریڈ ہیڈ نے3چھکوں اور 4چوکوں کی مدد دے29گیندوںپر ناقابل شکست 52رنز بنائے ۔اسلام یونائٹیڈ نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 14.2اوور زمیں پورا کرلیا۔واحد وکٹ سہیل خان نے

ای پیپر-دی نیشن