• news

امپائر کے فیصلہ پر اعتراض ‘ احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن پر جرمانہ عائد

دبئی (نمائند ہ سپورٹس ) پاکستان سپر لیگ کے پہلے پلے آف میں گلیڈی ایٹرز کے احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے کے باعث جرمانہ کر دیا گیا، جبکہ کوئٹہ کی ٹیم سلو اوور رن ریٹ کی وجہ سے بھی نرغے میں آ گئی۔امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے کی وجہ سے احمد شہزاد پر میچ فیس کا 20 اور اور کیون پیٹرسن پر 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ کوئٹہ کی ٹیم کو میچ فیس میں 10 فیصد کٹوتی کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن