موسیقی کے بعد علی ظفر نے بائولنگ کے گْر سیکھنے شروع کر دیئے
دبئی( نمائندہ سپورٹس)اسلام آباد یونائیٹڈ کے برانڈ ایمبسڈر علی ظفر دھنوں کے ہی نہیں بلکہ کرکٹ کے بھی دیوانے نکلے۔ انٹر نیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ بولنگ میں جادو دکھا کر اپنے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔پی ایس ایل کے برانڈ ایمبسڈر اور یونائیٹڈ کے کرکٹ ڈائریکٹر لیجنڈ وسیم اکرم نے بھی معروف گلوکار علی ظفر کوبائولنگ کے گْر سکھائے۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی تقریب رونمائی پر علی ظفر نے مصباح الحق سے بیٹنگ کی مہارتیں بھی سیکھ کر ایونٹ میں خوشیوں کے رنگ بکھیر دیے تھے۔