• news

سٹیل ملز کا بحران جاری، ملازمین کی تعداد میں کمی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے تنخواہوں کی ادائیگی کا بل محدود کرنے کیلئے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین میں کمی لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اپنے تازہ حکم نامے میں نجکاری کمیشن نے پی ایس ایم انتظامیہ کو کہا ہے کہ دسمبر 2015ء سے آگے تک کی ملازمین کی تنخواہوں کے حصول کیلئے تین اہم اقدامات اٹھائے۔ سردست سٹیل ملز میں پے رول پر 1250 کنٹریکٹ اور یومیہ اجرت کے مزدور ہیں۔ اسکے علاوہ 14800 ریگولر سٹاف ہے جس میں حکومت نے ان ملازمین میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن