گوجرانوالہ: برتن بنانے کے کارخانے کی مشین میں آ کر 12 سالہ لڑکے کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے، ہسپتال داخل
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سرکاری محکموں کی عدم دلچسپی کے باعث چائلڈ لیبر کا خاتمہ ممکن نہ ہوسکا۔ سلور کے برتن بنانے والے کارخانے میں کام کے دوران مشین میں آکر 12 سالہ لڑکا دونوں ٹانگیں اور بازو تڑوا بیٹھا۔ بتا یا گیا ہے کہ میاں سانسی روڈ کا رہائشی محنت کش 12سالہ عاطف غربت کے باعث سلور کے برتن بنانے والی فیکٹری میں کام کاج کرتا تھا جو حسب معمول کام میں مصروف تھا کہ اس دوران اچانک مشین میں آجانے کے باعث عاطف کی دونوں ٹانگوں اور بازو کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔