• news

دنیا میں امن کیلئے ہتھیاروں کی دوڑ ختم کرنا ہوگی: ملیحہ لودھی

نیویارک (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ 2015ء منصوبہ بندی کا سال تھا۔ 2016ء فیصلوں کا سال ہونا چاہئے۔ پاکستان دنیا میں امن لانے کی کوششوں میں ہمیشہ صف اوّل میں کھڑا رہا ہے، آئندہ بھی اپنے اس مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بیشتر مسائل کا حل سفارتکاری اور سیاسی مذاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے۔ طاقت کا بیجا استعمال انتہاپسندی کا باعث بنے گا۔ اقوام متحدہ کی امن فورسز کو اپنے اہداف واضح کرنا ہونگے۔ غیر ضروری کاموں میں پڑنے سے امن فورسز کا منفی تاثر ابھرے گا۔ دنیا کو امن کی جتنی ضرورت آج ہے‘ ماضی میں کبھی نہیں تھی۔ اقوام متحدہ کی امن فورسز کو غیرجانبدار رہ کر فرائض انجام دینے چاہئیں۔

ای پیپر-دی نیشن