• news

پاکستان اور سویڈن کے درمیان تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے: سیکرٹری خارجہ

ہوم سٹاک (این این آئی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سویڈن کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی ضرورت ہے۔ وہ سٹاک ہوم میں اپنے سویڈن کے ہم منصب انیکا سوڈر اور دوسرے اعلیٰ حکام سے گفتگو کررہے تھے۔سیکرٹری خارجہ نے توانائی، ٹرانسپورٹ اوردفاعی شعبوں میں سویڈن کی سرمایہ کاری پر زور دیا۔ انہوں نے سویڈن کے حکام کو پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کامیاب کوششوں اور اقتصادی بحالی کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن