حکمرانوں کے بارے میں سچ بتانے کیلئے کتاب لکھوں گا‘ خواہ لوگ مار دیں: شیخ رشید
لاہور (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد قوم کو سیاستدانوں اور حکمرانوں بارے سچ بتانے کیلئے حلف اٹھا کر کتاب لکھیں گے۔ شیخ رشید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’فرزند پاکستان ‘‘کے بعد ایک اور کتاب ’’ سب اچھا ہے ‘‘کا مسودہ تیار ہے لیکن اسے مکمل کرنے کیلئے وقت نہیں مل رہا ۔ انہوں نے کہا میں اپنی زندگی میں ایک ایسی کتاب لکھوں گا جس میں حلف اٹھا کر تما م سیاستدانوں اور حکمرانوں بارے سچ بتائوں گا چاہے مجھے لوگ مار دیں۔ میں سچ لکھوں گا تاکہ قوم کو سمجھ آئے۔