امریکہ: دائود ابراہیم کا بھتیجا 2 پاکستانیوں سمیت میزائل سسٹم دہشت گرد تنظیم کو بھیجنے کے الزام میں پکڑا گیا: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈرورلڈ ڈان دائود ابراہیم کا بھتیجا سہیل کاسکر امریکہ میں ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کو مدد فراہم کرنے اور غیر قانونی طور پر میزائل سسٹم فروخت کرنے کے الزام میں پکڑا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈرورلڈ ڈان دائود ابراہیم کے بھتیجے سہیل کاسکر اوردو پاکستانی شہریوں کوا مریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (ڈی ای اے ) نے دسمبر 2015ء میں سپین کی طرف سے حوالگی کے بعد گرفتار کیا ۔ سہیل اورالیاس علی دانش دائود ابراہیم کے چھوٹے بھائی نورا کے بڑے بیٹے ہیں۔ سہیل کو 25 سال قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔