• news

یوتھ فیسٹیول میں مبینہ کرپشن‘ رشوت‘ نیب کی رانا مشہود کےخلاف تحقیقات تیز

لاہور (سٹاف رپورٹر) نیب نے یوتھ فیسٹیول میں مبینہ کرپشن اور فیوچر کنسرن کمپنی سے رشوت لینے کے الزام پر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے خلاف ہونے والی تحقیقات تیز کر دی ہیں اور آئندہ چند ہفتوں میں تحقیقات مکمل کر لی جائیں گی۔ نیب لاہور کو اس کیس کو جلد مکمل کرنے کے خصوصی احکامات ملے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی نیب کی جانب سے زیر التوا کیسوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جن میں رانا مشہود کے خلاف ہونے والی انکوئری بھی شامل ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم پر یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور فیوچر کنسرن کمپنی سے کروڑوں روپے کی رشوت لینے کے الزام پر تحقیقات جاری ہیں۔ اس حوالے سے نیب پہلے ہی سپورٹس بورڈ سے تمام ریکارڈ اپنی تحویل میں لے چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن