• news

بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو پولیس رپورٹ نہ ہونے پر واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا

لاہور (کلچرل رپورٹر+این این آئی) بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور پولیس رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے بھارت واپس نہ جا سکیں۔ وہ بھارت جانے کے لئے واہگہ بارڈر پر گئیں مگر انہوں نے واپسی کے لئے پولیس کو رپورٹ نہیں کی تھی اس لئے حکام نے انہیں واپس بھجوا دیا۔ اب وہ آج 22 فروری کو وطن واپس جائیں گی۔ این این آئی کے مطابق بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کووطن واپس جاتے ہوئے پولیس رپورٹ نہ ہونے کے باعث واہگہ باڈر پر روک لیا گیا۔ شرمیلا ٹیگور نے بتایا دورے کے سارے انتظامات لٹریری فیسٹیول کی انتظامیہ نے کئے تھے اس لئے پولیس رپورٹ کے بارے میںعلم نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق لٹریری فیسٹیول انتظامیہ کی طرف سے متعلقہ پولیس سے رپورٹ لے کر امیگریشن حکام کو پہنچائی گئی اور انہیں واپسی کے لئے کلیئرنس دیدی گئی تاہم اداکارہ کی امرتسر سے دہلی کی فلائٹ مس ہو گئی جس کے باعث انہوں نے لاہور میں ایک روز قیام بڑھا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن