رینجرز زبردستی سندھ بھیجی گئی : خورشید شاہ‘ نیب اصلاحات پر کوئی ساتھ نہیں دے گا : کائرہ
لالہ موسیٰ+ لاہور (نامہ نگار+ آئی این پی) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی خورشید شاہ نے قمر زمان کائرہ کے ہمراہ ڈیرہ کائرہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو روایت ہمارے صوبے میں ڈالی گئی ہم اس حق میں نہیںکہ وہ دوسرے صوبوں میں ڈالی جائے، بلکہ ہم تو چاہتے ہیںکہ ادارے اپنی حدود میں رہیں، پنجاب میں رینجرز کے آپریشن کے بارے میں انہوں نے کہاکہ یہ تو پنجاب حکومت کی صوابدید پر ہے اگروہ سمجھتی ہے کہ اسکی اپنی فورسز ہی دہشت گردوں سے نمٹ سکتی ہے تو اسے رینجرز بلانے کی ضرورت نہیں لیکن سندھ میں وفاقی حکومت نے زبردستی رینجرز بھیجی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر درست طریقے سے کام نہیں ہورہا۔ حکومت نے پرائیویٹائزیشن کے نام پر حکومت نے اداروں کی لوٹ سیل لگارکھی ہے۔ قمرزمان کائرہ نے کہا پارٹیوں میں ری آرگنائزیشن ہوتی رہتی ہے۔ علاوہ ازیں ایک انٹرویو میں قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے موجودہ حالات مےں نےب اصلاحات مےں کوئی بھی مسلم لیگ (ن) کا ساتھ نہےں دیگا‘ نےب نے جب مسلم لیگ (ن) پر ہاتھ ڈالا تو انکی چےخےں نکل رہی ہے‘ ملک مےں کسی اےک صوبے ےا جماعت نہےں بلاتفر ےق احتساب ہونا چاہےے۔ نےب کا سب سے زےادہ استعمال سےاسی مخالفےن کے خلاف سےف الر حمن کی قےادت مےں مسلم لےگ (ن) کے دورحکومت مےں ہوا ہے۔ دریں اثناءمشیر اطلاعات سندھ مولانا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو بہت گھمنڈ ہے، مسلم لیگ (ن) چاہتی ہے کہ ناخن ان کے رہیں اور وہ سب کو نوچتے رہیں، حکمرانوں کے راستے میں جو آتا ہے ان سے ٹکراتے ہیں ، نیب جب تک سندھ میں کارروائیاں کر رہی تھی حکمرانوں کیلئے مقدس تھی، وفاقی وزارت داخلہ ایف آئی اے کے چھاپوں پر کمشن بنانے سے پیچھے ہٹ گئی۔ دریں اثناءپیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کے ساتھ ہے کسی حکومت کے نہیں، جمہوریت کو کسی صوت ڈیل ریل نہیں چاہتے مگر حکمرانوں کو بھی اپنا رویہ جمہوری کرنا ہوگا۔دریں اثناءاپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے اگر صوبائی حکومتوں میں مداخلت کرے گی تو اعتراضات ہوں گے، وزیر داخلہ نے خود بڑھک ماری تھی کہ عدالتی کمیشن بنائیں، ڈاکٹر عاصم کا معاملہ عدالت میں ہے، نیب کو الزامات ثابت کرنا ہوں گے، نیب سے متعلق سندھ نے چند ماہ پہلے جو کچھ کہا اس پر تنقید کی گئی، اب وہی بات پنجاب کہہ رہا ہے، وزیراعظم کے بیان نے نیب کو متنازعہ بنا دیا۔