• news

پرویز مشرف کی طبیعت پھر خراب ڈاکٹرز کا گھر میں مکمل آرام کا مشورہ

کراچی (این این آئی) سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں گھر پر مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریڑھ کی ہڈی اور بائیں پاو¿ں میں درد کی شکایت پر ڈاکٹر امتیاز ہاشمی کی سربراہی میں پی این ایس شفا کی 3 رکنی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا، ڈاکٹرز نے سابق صدر کے معائنے کے بعد انہیں گھر پر مکمل آرام اور تقاریب میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی۔ واضح رہے چند روز قبل بھی پرویز مشرف کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن