• news

ڈائمنڈ پینٹس نے ایبک پولو کپ جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈائمنڈ پینٹس نے رائل ریذیڈنیشیا ایبک پولو کپ 2016ء جیت لیا۔ڈائمنڈ پینٹس نے مسلسل تیسرا بڑا ایونٹ جیتا ہے۔ ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے پہلے چکر میں تین گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ دوسرے چکر میں لرننگ الائنس کی طرف سے احمد علی ٹوانہ اور متیاز نے ایک ایک گول سکور کرکے سکور 3-2 کردیا مگر دوسرے کے اختتام سے قبل ثاقب خان خاکوانی نے دو مسلسل گول سکور کرکے اپنی ٹیم کی برتری مزید مستحکم کردی۔ تیسرے چکر میں ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے سنٹیاگو نے دو مزید گول سکور کیے جبکہ چوتھے چکر میں ثاقب خان خاکوانی نے ایک گول سکور کیا۔ لرننگ الائنس کی طرف سے متیاز نے مزید دو گول ضرور سکور کیے ممگر ان کی ٹیم جیت نہ سکی اس طرح فائنل سکور 9-4 رہا۔

ای پیپر-دی نیشن