قصور میں گھریلو ناچاقی پر بدبخت نے پھندا دیکر ماں کو قتل کردیا
قصور (نامہ نگار) گلشن اقبال کالونی الٰہ آباد میں گھریلو ناچاقی پر بدبخت بیٹے نے اپنی والدہ کو گلے میں پھندا دیکر قتل کردیا۔ ملزم منیر احمد کا اپنے اہل خانہ سے گھریلو تنازعہ چلا آ رہا تھا وقوعہ کے روز اس نے اپنی والدہ کی سخت ڈانٹ ڈپٹ کی اور طیش میں آکر اسے گلے میں پھندا دے کر جاں سے مار دیا۔ تھانہ الٰہ آباد قصور پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال چونیاں پہنچا دیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔