• news

کوئی غیر آئینی اقدام ہونے والا ہے اور نہ ہوگا، کرپشن کیخلاف کارروائی پر نہیں، نیب کے طریقہ کار پر اعتراض ہے: عبدالقادر بلوچ

لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور جنرل (ر) عبد القادربلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی غیر آئینی اقدام ہونیوالا ہے اور نہ ہی ہوگا‘ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے‘ مسلم لیگ (ن) کو کرپشن کرنیوالوں کے خلاف کارروائی نہیں نیب کے طریقہ کار پر اعتراض ہے‘ کسی بھی ادارے میں اصلاحات کی ہر وقت گنجائش رہتی ہے۔
6,6 سال تک نیب لوگوں پر کیس چلاتی ہے مگر کسی کا فیصلہ ہوتا ہے اور نہ ہی ان کو سزا ہوتی ہے۔ نیب میں وائٹ کلرز جرائم پیشہ لوگوں کو پکڑنے کی وہ صلاحیت نہیں جس کی ضرورت ہوتی ہے، نیب میں تقرریاں پبلک سروس کمشن کے ذریعے نہیں بلکہ انکے اپنے طریقہ کے مطابق ہوتی ہیں جس سے وہ بہتر کام نہیں کر سکتے۔ اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں نیب میں اصلا حات کی اشد ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن