ایم کیو ایم رہنمائوں کی علامتی بھوک ہڑتال جاری، پنجاب میں بھی کیمپ لگانے کا فیصلہ
لاہور (خبرنگار) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے انکے قائدالطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کے خلاف کراچی میں علامتی بھوک ہڑتال میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا ہم بھوک ہڑتال میں ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دوسری طرف ایم کیو ایم نے اپنے قائد کی تقاریر، تصاویر، بیانات نشر اور شائع کرنے پر پابندی کے خلاف پنجاب میں بھی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرشتہ روز نائن زیرو سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لاہور، اسلام آباد، ملتان، رحیم یارخان اور فیصل آباد میں لگائے جائیں گے۔ اسلام آباد، ، ملتان، رحیم یارخان میں 23 اور 24 فروری، لاہور میں 24 اور 25 فروری کو کیمپ لگائے جائیں گے۔