ڈسکہ: دو نوجوانوں نے پانی سمجھ کر تیزاب پی لیا، دونوں کی حالت نازک
ڈسکہ (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) پانی سمجھ کر 2 نوجوانوں نے تیزاب پی لیا۔ تھانہ سٹی کے علاقہ مچھلی بازا رمیں نوجوان شکیل اور کاشف ٹیلرنگ کاکام کرتے تھے گزشتہ روز وہ دوپہر کا کھانا کھاکر پانی پینے لگے تو پانی والی بوتل کے پاس پڑی تیزاب والی بوتل سے تیزاب گلاس میں ڈال کر پی لیا۔ دونوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔