• news

حکومت کا ادویات مہنگی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے قانون سازی کا فیصلہ، اضافہ 20فیصد جرمانے کے ساتھ وصول کیا جائے گا: سائرہ افضل

لاہور(آئی اےن پی) وزےر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ادوےات کی قےمتوں مےں اضافے کرنےوالی کمپنےوں کےخلاف سخت کارروائی کےلئے قانون سازی کرنےکا فےصلہ کرلیا ہے، مذکورہ کمپنےوں سے اضافہ قےمت 20فےصد جرمانے کے ساتھ وصول کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلاوجہ قےمتوں مےں اضافے کے اقدامات کو روکنے کےلئے قانون سازی کا فےصلہ کر لےا ہے جس کے تحت جو کمپنی بھی ادوےات کی قےمتوں مےں اضافہ کرےگی اسکے خلاف اےکشن کے ساتھ ساتھ عدالت سے بھی رجوع کےا جائےگا اور جب فےصلہ حکومت کے حق مےں آئےگا تو اسکے بعد مذکورہ کمپنےوں نے اضافہ کرکے جتنی رقم وصول کی ہوگی صرف اصل رقم ہی نہےں بلکہ 20فےصد جرمانہ بھی وصول کےا جائےگا۔
سائرہ افضل

ای پیپر-دی نیشن