• news

سمندری طوفان ونسٹن فجی کے ساحل سے ٹکراگیا 5 افراد ہلاک 30 روز کیلئے ایمرجنسی نافذ

سوا (صباح نیوز+ نیٹ نیوز) بحرالکاہل کے جزیرے فجی کے ساحل سے سمندری طوفان ونسٹن ٹکرا گیا، 300کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں نے تباہی مچادی، 5افراد ہلاک ہو گئے۔ ملک بھر میں تیس روز کیلئے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔طوفان کے باعث فجی میں 5.8شدت کے زلزلے کے جھٹکے بھی ریکارڈ کئے گئے۔ ونسٹن نامی طاقتور طوفان سے دارالحکومت سوا میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواوں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ملک بھر میں ونسٹن طوفان کے پیش نظر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ فجی کے وزیر اعظم نے عوام کو محتاط رہنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ فجی میں طوفان سے متاثرہ افراد کے لئے ساڑھے 7سو سے زائد سینٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں۔دریں اثناء نیوزی لینڈ نے فجی کی امداد کے لے اورین پی تھری طیارے روانہ کر دئیے

ای پیپر-دی نیشن