مسلم لیگ ن کی حکومت نیب کو کمزور کر کے چوروں کی ترجمان بن گئی: طاہر القادری
لاہور(آئی این پی)عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران چورں اور ڈاکوئوں کے ترجمان بن چکے ہیں، تخت لاہور نیب کے شکنجے سے بچنے کیلئے نیب کو کمزور کرنے کی منصوبہ بندی بنارہا ہے، پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو کر حکمرانوں کے ہاتھوں کو روکنا ہوگا ورنہ حکومتی جرائم میں اپوزیشن بھی برابر تصور سمجھی جائیں گی۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاک افواج ملک کو دہشت گردی کے ساتھ کرپشن سے پاک کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ کرپشن اور دہشتگردی میں کوئی فرق نہیں نکلا مسلم لیگ ن کی حکومت نیب کو کمزور کرنے کی سازشیں کر کے اصل میں ملک میں چوروں اور ڈاکوئوں کی ترجمان بن رہی ہے اور پوری قوم کے سامنے حکمرانوں کا اصل چہرہ بھی بے نقاب ہوچکا ہے۔ حکمرانوں کو اپنی کرپشن اور لوٹ مار بچانے کیلئے نیب کے خلاف کسی قسم کی سازش کی اجازت نہیں دی جاسکتی اپوزیشن جماعتوں کو بھی حکمرانوں کا راستہ روکنا ہوگا۔