جے آئی ٹی آج عزیر بلوچ سے تحقیقات کا آغاز کرے گی
کراچی (آن لائن) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش کرنے کے لئے محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایس ایس پی جنید احمد شیخ کی سربراہی میں قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم آج پیر سے تحقیقات کا آغاز کرے گی اور 7 روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کرے گی۔ جے آئی ٹی میں گریڈ 18 کے افسر فداحسین شامل ہیں جو ٹیم کے سربراہ کی معاونت کریں گے۔ علاوازیں سندھ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ٹیم کی معاونت کریں گے۔