جائیداد تنازعہ کا مقدمہ‘ دلیپ کمار علالت کے باوجود آج عدالت پیش ہونگے
ممبئی (نیٹ نیوز) لیجنڈ بھارتی اداکار دلیپ کمار کو علالت کے باوجود 18 سال پرانے کیس میں آج ممبئی میں مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ 94 سالہ دلیپ کمار کی حالت خراب ہے اور انہیں نیورولوجیکل پرابلم کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود انہوں نے مقدمے کی سماعت کے ملتوی ہونے کی دعا نہیں کی۔ ان کو مکمل آرام کی ضرورت ہے۔ سائرہ بانو نے مداحوں سے دعائوں کی اپیل کی کہ اس مقدمے سے متعلق دبائو ان کی صحت پر اثرانداز نہ ہو۔ واضح رہے جائیداد کے تنازعہ پر دلیپ کمار پر بھائیوں کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔