• news

نیپرا نے بھکی ایل این جی پاور پلانٹ کیلئے بجلی کے عبوری ٹیرف کی منظوری دیدی قیمت 7روپے 75پیسے فی یونٹ مقرر

اسلام آباد (آئی این پی) نیپرا نے 1180میگاواٹ کے بھکی ایل این جی پاور پلانٹ کیلئے بجلی کے عبوری ٹیرف کی منظوری دے دی، ایل این جی پاور پلانٹ سے حاصل ہونے والی بجلی کا عبوری ٹیرف 7روپے 75پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، قائد اعظم تھرمل پاور نے نیپرا کو بھکی ایل این جی پاور پلانٹ کیلئے بجلی کا عبوری ٹیرف مکمل کرنے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا دستاویزات کے مطابق 30سال کی مدت کیلئے ایل این جی پر اوسط ٹیرف 6 روپے 58 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 30سال کی مدت کیلئے اوسط ٹیرف 10روپے 67پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ نیپرا ذرائع کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے کے بعد حتمی ٹیرف کا تعین کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن