• news

پاور کنسٹرکشن کارپوریشن کے 12 فیصد حصص ملازمین کو نہ دینے کیخلاف درخواست، نجکاری کمشن وفاقی حکومت سے جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹکئے گئے ادارے قومی پاور کنسٹرکشن کارپوریشن کے بارہ فیصد حصص بینظیر ایمپلائز ہائوسنگ سکیم کے ملازمین اور ممبروں کو نہ دینے کیخلاف درخواست پر نجکاری کمشن اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن کو سعودی کمپنی کو فروخت کر دیا ہے۔ 12 فیصد حصص بینظیر ایمپلائز ہائوسنگ سکیم کے ملازمین کے تھے، ادارے کے اٹھاسی فیصد حصص دیئے گئے ہیں تاہم ابھی تک 12 فیصد حصص ملازمین کو نہیں دیئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن