• news

سعودی عرب :ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں 32 افراد کا ٹرائل شروع

الریاض(این این آئی)سعودی عرب نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام کے تحت32 مشتبہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ٹرائل شروع کر دیا ، ان میں سے30 کا تعلق ملکی شیعہ اقلیت سے ہے جبکہ ان میں ایک ایرانی اور ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے۔ پیر کو سعودی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی خبروں کے مطابق ان افراد کو 2013 ء میں حراست میں لیا گیا تھا، ان میں سے30 کا تعلق ملکی شیعہ اقلیت سے ہے جبکہ ان میں ایک ایرانی اور ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے۔ ان گرفتاریوں پر سعودی عرب کی شیعہ برادری نے سخت احتجاج کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ گرفتارشدگان میں شیعہ برادری کی کئی معروف شخصیات شامل ہیں اور ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن