• news

اشتعال انگیز تقریر، ایم کیو ایم کے قائد اور حیدر عباس کے وارنٹ جاری

کراچی (آئی این پی) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور رہنما حیدر عباس رضوی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مہلت طلب کی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد اور رہنما حیدر عباس رضوی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن