• news

سنجے دت کی سزا پوری، پرسوں رہا ہو جائیں گے

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو پرسوں جیل سے رہائی مل جائے گی، سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 25 فروری جمعرات کو صبح نو بجے کے قریب سنجے دت کو مہاراشٹرا کی یراودا سنٹرل جیل سے رہا کردیا جائے گا جہاں ان کی اہلیہ اور بچے ان کا استقبال کریںگے، 56 سالہ سنجے دت کو 1993ء کے دوران ممبئی میں بم دھماکوں کے کیس میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 5 سال سزا پوری کرنے کے بعد رہائی مل رہی ہے، انہوں نے 50 ماہ سے زیادہ عرصہ قید کاٹی جبکہ اچھے رویے کی بنا پر ان کی سزا میں کمی بھی کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن