بلاول نے رحمن ملک کو مشاورت کے لئے دبئی طلب کر لیا
اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رحمن ملک کو سیاسی مشاورت کے لئے دبئی طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کو دبئی طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان اہم ملاقات ہوگی۔ جس میں حکومتی ایوانوں سے نیب کے خلاف اٹھنے والی آواز ، احتسابی عمل میں رکاوٹوں سندھ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔