• news

نادرا کا ایک اور انوکھا کارنامہ، ایک ہی شناختی کارڈ نمبر دو افراد کو جاری کر دیا

کہوٹہ (آن لائن)کہوٹہ میں نادرا نے ایک اور انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے شہری عظمت محمود کا شناختی کارڈ نمبر سہیل شریف کو بھی جاری کر دیا۔ عظمت محمود کا کہنا تھا میرے شناختی کارڈ نمبر 37402.5408248.9 کی معیاد ختم ہوگئی تو میں نے نادرا آفس کہوٹہ سے رابطہ کیا تو پتہ چلا نادرا نے کلرسیداں کے سہیل شریف نامی شخص کو بھی میرا شناختی کارڈ نمبر جاری کیا ہوا ہے جس پر میرا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا جبکہ میرے پاس جو اصل شناختی کارڈ تھا وہ بھی جمع کر لیا گیا ہے۔شہری کا مزید کہنا تھا اب میرے پاس صرف شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ہے۔ عظمت محمود نے بتایا کہ میں کئی ماہ سے راولپنڈی اسلام آباد میں شناختی کارڈ کیلئے دھکے کھا رہا ہوں لیکن میری کسی جگہ شنوائی نہیں ہو رہی اور روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب واپس جانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن