پی ایس او میں بدعنوانی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پی ایس او میں بد عنوانی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، پاکستان سٹیٹ آئل میں مبینہ کرپشن کے خلاف درخواست امان خان ایڈووکیٹ نے ذاتی حیثیت میں دائر کی، درخواست میں پاکستان سٹیٹ آئل اور وزارت پٹرولیم کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سٹیٹ آئل میں مبینہ کرپشن پر انکوائری طلب کرے۔