قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے خواتین زیادہ متاثر ہیں: چیئرمین این ڈی ایم اے
اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل اصغر نواز نے کہا ہے کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے خواتین بہت زیادہ متاثر ہیں، ماحول سے مطابقت پیدا کرنے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا اہم ہے۔ وہ لیڈ پاکستان کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے متعلق ایک مباحثے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور ان سے نمٹنے کے طریقوں کو اجاگر کرتے ہوئے قدرتی آفات سے بالخصوص خواتین کے بچائو کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے موسمیاتی تبدیلی اور صنف کے درمیان اہم تعلق پر بات چیت کیلئے اس مباحثے کے انعقاد پر لیڈ پاکستان کے کردار کو سراہا۔