• news

حیدر آباد: دونوجوان بیٹوں نے ماں کو قتل کردیا

حیدر آباد (نوائے وقت نیوز) حیدر آباد میں بیٹوں نے دوسری شادی کرنے پر ماں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوانوں کا والد فوت ہوچکا ہے۔ ان کی ماں نے دوسری شادی کی جس کا دونوں بیٹوں کو شدید رنج تھا۔ جس پر طیش میں آکر انہوں نے ماں کی جان لے لی۔ پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن