مسلم لیگ (ن) نے این اے 153ملتان کے ضمنی الیکشن کیلئے رانا قاسم خان کو ٹکٹ جاری کردیا
ملتان (سپیشل رپورٹر) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153 ملتان 6 جلالپور کیلئے مسلم لیگ (ن) نے رانا قاسم نون کو مسلم لیگ (ن) میں شامل کرائے جانے کے بعد ٹکٹ جاری کر دیا۔ گزشتہ روز بذریعہ ویڈیو لنک ان کا رابطہ وزیراعلیٰ پنجاب سے کرایا گیا جس کے بعد انہیں مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے حلقہ میں انتخابی مہم چلانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔ رانا قاسم نون پی پی پی کے اکرم کنہوں اور پی ٹی آئی کے عباس کھاکھی کے مدمقابل ہونگے۔