کسی کی ڈکٹیشن پر انتخابات جون کے پہلے ہفتہ ہرگز نہیں کرائیں گے: چودھری عبدالمجید
مظفر آباد (این این آئی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ کسی کی ڈکٹیشن پر انتخابات جون کے پہلے ہفتہ ہرگز نہیں کرائیں گے، عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کی حکومت آئینی ذمہ داری پوری کرے گی تاہم بعض اقتدار کے پجاریوںکو انتخابات کی جلدی ہے وہ 3یا 4جون کو انتخابات کروانے کا بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں میں انہیں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ آئین اور قانون کے مغائر کوئی کام کریں گے اور نہ کسی کو کرنے دیں گے ۔