روس اور ایران کے درمیان سیاحت کے شعبہ میں تعاون کا سمجھوتہ
تہران (اے پی پی) روس اور ایران نے سیاحت کے شعبہ میں تعاون سے متعلق دستاویز پر دستخط کر دیئے۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں منعقدہ سیاحت سے متعلق بین الاقوامی نمائش کے موقع پر اس دستاویز پر دستخط کئے گئے ہیں۔