ہنگامہ آرائی کیس: عمران، طاہر القادری سمیت 27 ملزموں کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دھرنوں کے دوران ہنگامہ آرائی پر مجسٹریٹ عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اور ڈی جے بٹ کے وارنٹ جاری کر دیئے۔ عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر آصف نذر عرف ڈی جے بٹ پر فرد جرم عائد کر دی۔ عمران خان اور طاہر القادری سمیت 27 ملزموں کے دوبارہ ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن(ر) وقاص رشید نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ پندرہ دن میں چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈی جے بٹ نے صحت جرم تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔