امن و امان کا خطرہ: ثروت اعجاز قادری کے پنجاب میں داخلے پر پابندی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سنی تحریک کے صدر ثروت اعجازقادری کے پنجاب میں داخلے پرپابندی عائد کر دی گئی۔ صوبائی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک تحریری مراسلے میں کہا گیا کہ پاکستان سنی تحریک کے صدر ثروت اعجاز قادری کی پنجاب میں موجودگی سے امن وامان خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ جس کے باعث ثروت اعجاز قادری کے پنجاب میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے پنجاب کے تمام ڈویژنل کمشنرز کو تحریری طور پر مراسلہ جاری کرتے ہوئے سندھ،بلوچستان اور خیبر پی کے کے محکمہ داخلہ کوبھی اس بارے میں باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔