• news

دلیپ کمار 18 سال پرانے مقدمہ میں باعزت بری

ممبئی (بی بی سی) برصغیر کے ممتاز اداکار دلیپ کمار کو ایک 18 سال پرانے مقدمے میں بری کر دیا گیا ہے۔ یہ چیک باؤنس کا مقدمہ تھا اور 94 سالہ دلیپ کمار عدالت میں حاضر نہیں تھے۔ بھارتی این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ کیس دراصل کولکتہ کی کمپنی ’جی کے ایکزم انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ‘ کے خلاف تھا جس کے دلیپ کمار 1998ء میں ’اعزازی چیئرمین‘ تھے۔ ان کے علاوہ 3 ڈائریکٹروں کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔ مقدمے کی سماعت میں دلیپ کمار کے علاوہ ایک دوسرے ڈائریکٹر کو چیک باؤنس کی ذمے داری سے بری کر دیا گیا ہے جبکہ دو دوسرے ڈائریکٹروں کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔ مجسٹریٹ نے کہا چونکہ دلیپ کمار اس کمپنی کے روزانہ کے کام کے ذمے دار نہیں تھے اس لیے انہیں اس الزام سے بری کیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن