• news

پارلیمنٹ ہائوس کے اندر سگریٹ نوشی پر پابندی لگائی جائے: شازیہ مری کا سپیکر سے مطالبہ

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن پارلیمنٹ شازیہ مری نے سپیکر پارلیمنٹ ہائوس کے احاطے میں سگریٹ نوشی پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی ممنوع ہے۔ جب پارلیمنٹ ہائوس میں قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہو تو باقی ملک کا کیا کہنا۔ مسٹر سپیکر خدا کے لئے سگریٹ نہ پینے والوں کی صحت پر رحم کریں۔

ای پیپر-دی نیشن