پٹھانکوٹ واقعہ، پاکستانی ٹیم کے دورہ سے متعلق باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا: بھارت
نئی دہلی (این این آئی) بھارت نے کہا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے کے حوالے سے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے دورہ بھارت سے متعلق باضابطہ طو ر پر آگاہ نہیں کیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سینئر حکومتی عہدیدار کا کہنا تھاکہ پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کے حوالے سے پاکستانی تفتیش کاروں کے دورہ بھارت کے بارے میں باضابطہ طو ر پر آگاہ نہیں کیا گیا۔ پاکستانی تفتیشی ٹیم کو پٹھانکوٹ ائیر بیس کے دورے کی اجازت دینے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ہم مختلف پہلوؤں سے غور کر رہے ہیں جب پاکستانی ٹیم نے آنا ہوگا تب ہم فیصلہ کریں گے۔ حکام کے مطابق پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کے نتائج کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے بہت کم معلومات فراہم کی گئیں ہیں۔